بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی طرف سے قمار بازی کے خاتمے کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل ٹیموں کی کارروائیاں جاری، تھانہ کینٹ پولیس کاجوئے کے اڈے پر چھاپہ،داؤ پر لگی رقم سمیت متعدد جواری گرفتار، مقدمہ درج، قمار بازی میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں اور معاشرتی امن بگڑ جاتا ہے، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا، ڈی پی او۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پولیس کو قماربازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم اور اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں، جس کے تحت تھانہ کینٹ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد رضوان، علی گوہیر، محمد اصغر، ریاض حسین اور نذیر احمد شامل ہیں، جن سے 15550 روپے داؤ پر لگی رقم کے ساتھ تاش بھی برآمد کر لیے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، قماربازی کے خاتمے کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جوے کے اڈے کے خاتمے سے علاقے میں جرائم بھی کم ہو جاتا ہے۔ اور معاشرتی امن بحال رہتا ہے۔