• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گزشتہ ہونے والے حادثات کی وجہ سے نیو چودھری بس کا شہر سے گزارنا بند کر دیا گیا

Aug 2, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) گزشتہ ہونے والے حادثات کی وجہ سے نیو چودھری بس کا شہر سے گزارنا بند کر دیا گیا مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکا۔آج بھی تقریبا06:40شام کو بس نمبر LRJ-6912 جہازگراؤنڈ روڈ سے گزر کر تمام انتظامیہ کو منہ چڑھاتی ہوئی گزاری ۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود بھی اس قاتل بس کا ساہیوال شہر سے گزارنا بہت سے سوالات پیدا کررہا ہے کیا یہ اس قدر بااثر لوگ ہیں کہ جس کے سامنے ضلع بھر کی ٹریفک پولیس ۔پیٹرولنگ پولیس۔آر ٹی اے سیکرٹری وغیرہ سب بے بس ہیں۔کیا ضلعی انتظامیہ کسی اور بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے۔
کمنشر ساہیوال ڈویژن ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال۔آرٹی اے سیکرٹری ساہیوال۔ڈی پی او ساہیوال۔ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال۔ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس سے عوام کا مطالبہ ہے کہ اس بس سروس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام حادثات سے بچ سکے