• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

Aug 2, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی روش برقرار۔ 45 شہریوں کی شرکت، کھلی کچہری میں تمام شہریوں کے مسائل خود سن کر کارروائی کے احکامات دیتا ہوں۔ میرے دفتر آنے کیلئے کسی سفارش یا مڈل مین کی ضرورت نہیں۔ سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور اوپن ڈور پالیسی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کا سلسلہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری یے۔ گزشتہ روز بھی 45 شہریوں نے شرکت کی۔ شہریوں کی شکایات پر دو ایس ایچ اوز کو مقدمات بروقت نہ درج کرنے پر بعد از تحقیقات شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ اوور سیز شہری کی درخواست پر ڈی ایس پی یزمان کو زمین پر قبضے کے معاملہ کو تین دن کے اندر تحقیقات کر کے حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ایس ایچ او دیراور کو وقوعہ کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ متعدد لین دین اور خاندانی معاملات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور موقع پر ہی کارروائی کے احکامات آپ کے سامنے دیتا ہوں۔ آپکو یہاں آ کر اپنا مسئلہ بتانے اور کارروائی کیلئے کسی سفارش یا مڈل مین کی ضرورت نہیں۔ میرے لیے تمام شہری یکساں طور پر اہم ہیں۔ آپکے مسائل کا بروقت میرٹ ہر حل ہونا ہی میرے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ آپکو اگر تھانوں میں بھی کوئی مسئلہ درپیش آئے تو میرا نمبر آویزاں ہے بلا جھجک کال کر سکتے ہیں۔ ہمیں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔