• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

Aug 2, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت دیگر یونٹس کی پریڈ میں شرکت، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران اور جوانوں کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں دن رات مصروف عمل رہتی ہے،اس حوالے سے ہماری فٹنس، ڈسپلن اور الرٹ رہنا نہایت اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی، دستوں نے سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، ڈی ایس پی سٹی اختر علی وینس نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اور ٹرن آوٹ چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے، انہوں نے پریڈ میں شامل افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت اور فٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر طور پر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں، بعدازاں انہوں نے پولیس لائن میں MT سیکشن کی ضلع بھر سے بلائی گئی سرکاری وہیکلز کی انسپکشن کی اور انہوں نے ڈرائیورز کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دیں۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل پریڈ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران اورجوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے،پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں دن رات مصروف عمل ہوتی ہے،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے،اس حوالے سے ہمارا فٹنس اور الرٹ رہنا نہایت اہمیت کا حامل ہے،