بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کامیاب پولیسنگ کا نتیجہ، تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث کاکا گینگ کا سرغنہ 05 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی موٹرسائیکلیں و نقدی برآمد، بھاری تعداد میں وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد، مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کرنا پولیس کی بڑی کامیابی ہے، جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہاہے، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث کاکا گینگ کے سرغنہ کو 05 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گینگ کے ارکان میں اعتزاز عرف کاکا، آصف عرفان، حسنین، عمر اور عمیر شامل ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 04 عدد موٹر سائیکلیں 125 اور 50ہزار روپے نقدی کے علاوہ متعدد مو بائل فونز بھی برآمد اور 04 مقدمات ٹریس آوٹ ہوئے، دوران انیٹروگیشن ملزمان نے ناصر ف تھانہ صد ربہاول پوربلکہ بہاول پور کے دیگر تھانہ جات سمہ سٹہ، مسافرخانہ، سول لائنز، کینٹ، بغدادالجدید اور کوتوالی میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا، برآمد شدہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد مالکان کے حوالے کیا گیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں دوران واردات استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا،جس میں 05 پسٹل 30 بور، رائفل 7MM، رائفل 222 بور، بندوق 12 بور اور گولیاں بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی لوٹ مار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا، بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے صدر بہاول پور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے۔