بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ محرم الحرام اور کرائم کے حوالے سے میٹنگ، شہریوں کی جانب سے درخواست یا کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پائے جانے پر فوری مقدمہ درج کیا جائے، چائنیز سمیت غیر ملکی شہریوں اور محرم الحرام کے حوالے سے کمبائنڈ سرچ آپریشن اور فرضی مشقیں کرنے کے احکامات جاری، کھلی کچہری سے بھیجی جانے والی درخواستوں کو خود سنیں، کرائم کو کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں، چوری شدہ مال مسروقہ کو برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے ،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات و کرائم کنٹرول کے حوالے سے پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت ضلع میں امن وامان اور کرائم کنٹرول و ٹریسنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سئ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، عام اور خاص شخص کا تصور نظر نہیں آنا چاہیے۔ تھانوں میں مڈل مین اور ٹاؤٹ مافیہ کا کسی قسم کا کوئی بھی کردار نہیں ہونا چاہیے، پولیس اور شہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں / پکار 15 کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں، جرم کو چھپانا نہیں بلکہ اس کے اندراج کو یقینی بنائیں، محرم الحرام اور ملک میں کام کرنے والے چائینز سمیت غیر ملکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،ان کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر کمبائنڈ سرچ آپریشن کیے جائیں اور ٹربل ایریاز اور کرائم پاکٹس والے ایریاز میں فرضی مشقیں بھی کی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سنیں، شہریوں کی فوری داد رسی کرکے واپس رپورٹ بھجوائیں،روٹین ورک کی پالیسی ختم کریں تمام شہری ہمارے لیے قابل عزت ہیں، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے، مجرمان اشتہاری، قانون شکن عناصر کو گرفتار کریں، مقدمات میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی قانون کی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار 15 پرموصول ہونے والے کالز پر فوری طورپر ریسپانس کریں، پکار 15ک ی کال پر رسپانس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں، ڈی پی او نے کرائم برخلاف پرسن اور کرائم برخلاف پراپرٹی کا گراف چیک کیا۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیا۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ چوری شدہ وہیکلز کو برآمد کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا کہ تھانے میں آنے والے ہر شہری کی درخواست کو ای ٹیگ لگانے کے بعد قابل دست اندازی وقوع کی فوری ایف آئی آر دیں۔ اگر کسی شخص نے کھلی کچہری میں آکر مقدمہ درج نہ کرنے کی یا تاخیر کرنے کی شکایت کی تو وہ متعلقہ آفیسر سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرے گا۔
ڈی پی او محمد فیصل کامران کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ محرم الحرام اور کرائم کے حوالے سے میٹنگ
