پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے فوج کے اعلیٰ عہدیدار کو سزائے موت دے دی۔ دی سن کے مطابق اس اعلیٰ فوجی افسر نے کم جونگ ان کے آرڈر پر تنقید کی تھی جس میں انہوں نے فاقوں مرنے والے شہریوں تک خوراک پہنچانے کے لیے کہا تھا۔یہ فوجی افسر ’میجرجنرل‘ تھے اور لاجسٹک ہیڈکوارٹرز آف ٹریننگ کیمپ 815کے انچارج تھے۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل کا 18جولائی کو کورٹ مارشل کیا گیا اور انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سزائے موت پانے والے اس فوجی افسر کا نام سامنے نہیں آ سکا۔ ڈیلی نارتھ کوریا کی رپورٹ کے مطابق اس فوجی افسر نے کم جونگ ان کے حکم کو غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ”کم جونگ ان زمینی حقائق سے بے خبر ہیں اوران کے اس آرڈر پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں۔“واضح رہے کہ شمالی کوریا میں خوراک کی قلت سنگین مسئلہ بن چکی ہے اور لوگ فاقوں پر مجبور ہیں، جنہیں کم جونگ ان نے فوری طور پر اشیائے خورونوش پہنچانے کا حکم دیا تھا
شمالی کوریانے فوج کے اعلیٰ عہدیدار کو سزائے موت دے دی، وجہ بھی انتہائی حیران کن
