• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے متعلق فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ،کتنے ملکوں کی ایران کو اجتماعی جواب دینے کی تیاری ؟ بڑی خبر آگئی

Aug 4, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی وائٹ ہاوس کی ترجمان جین سیکی نے باور کرایا ہے کہ “اسرائیل کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے وہ فیصلے کرے جنہیں وہ مناسب سمجھتا ہے”۔ اپنے تبصرے میں سیکی نے کہا کہ ایران کے اقدامات چیلنج اور خطرہ بن رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے کہا کہ “ہم برطانیہ، اسرائیل، رومانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، اس حملے کا ‘اجتماعی’ جواب دیا جائے گا ۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے حکومت کے ہفتہ وار سیکورٹی اجلاس میں ایران کی جانب سے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کو بزدلانہ رجحان قرار دیا تھا۔ بینیٹ کا کہنا تھا کہ “میں قطعی طور پر یہ کہتا ہوں کہ ایران نے ہی بحری جہاز پر حملہ کیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس معلومات تہران پر لگائے جانے والے الزام کو سہارا دے رہی ہیں۔سرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ایک بحری آئل ٹینکر کو جمعرات کے روز سلطنت ع±مان کے ساحل کے نزدیک نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹینکر پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا تھا۔ یہ ایک جاپانی کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے ایک اسرائیلی کمپنی زودیاک میری ٹائم چلا رہی ہے۔ حملے میں برطانیہ اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک باشندہ مارا گیا تھا۔