• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ کا محرم الحرام کی آمد سے قبل ٹانک شہر کے تمام تھلہ جات کا دورہ

Aug 4, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس ) محرم الحرام کی آمد سے قبل سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے ٹانک کے تمام تھلہ جات کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ شیر عالم خان،ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش،ایس ایچ او سٹی،لائن آفیسر شریف اللہ، انچارج ٹریفک وارڈن رحمت بلوچ،ٹی ایم اے اہلکاران، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور سابقہ ناظم اشرف بلوچ بھی موجود تھے۔سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے دورے کے دوران تمام تھلہ جات کے متولیان سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔سیکٹر کمانڈر نے متولیان سے سہولیات سیکیورٹی اور مسائل پر بات کی اور فول پروف سیکیورٹی کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ افواج پاکستان سیکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی متولیان سے گفتگوکرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد رکھیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز کو دیں انکا مزید کہنا تھا کہ ٹانک ہم سب کا ہے اسے ہم سب نے مل کر امن کا گہوارہ بنانا ہے۔متولیان نے سیکٹر کمانڈر،پاک آرمی اور پولیس سمیت تمام اداروں کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دورے کے دوران سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے امن اور محبت کا پیغام دیتے ہوے بچوں میں فٹبال اور والی بال بھی تقسیم کئے۔