ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کہا کہ ضلع بھر کے خواہش مند افراد کو میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔ ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے عوام براہ راست اتھارٹی سے اپنا لائسنس بنوائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کار اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں سے لائسنس برانچ کمپیوٹر لیب میں ٹریفک سائن کا آن لائن ٹیسٹ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر اس شہری کا حق ہے جو ڈرائیونگ کے ساتھ مروجہ قوانین سے بخوبی واقفیت رکھتا ہے اس لئے انہوں نے ضلع بھر کے ایسے افراد جو کہ ڈرائیونگ لائسنس کے خواہش مند ہیں کو میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کی چلت کا سلسلہ روز اول سے شروع کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی ایجنٹ یا ٹاؤٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کروا سکتا کیونکہ ایسی قوتوں کا خاتمہ کر دیا گیا اس لئے عوام کسی کے دھوکے میں نہ آئیں اور براہ راست ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی سے رابطہ کر کے قانون کے مطابق اپنا لائسنس حاصل کریں۔اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ بھی موجود تھیں۔