• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر بہاول پورکے علاقہ میں محرم الحرام کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

Aug 6, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر بہاول پورکے علاقہ میں محرم الحرام کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت، شہریوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو برقراررکھا جائے گا، موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنا اور بروقت ریسپانس کرنا ہے،اس حوالے سے تمام اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر فوری ریسپانس کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر صدر سرکل کے تھانہ صدربہاولپور کے ایریا میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا اورامن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے، موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران فرضی دہشت گرد نے علاقہ تھانہ صدربہاول پورکے ایریا میں امام بارگاہ قصر اسیر بغداد پرحملہ کیا۔سیکیورٹی گارڈ نے ایمرجنسی سائرن بجایا اور پکار 15 پر کال کی، جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے فرضی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردی کے خلاف موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور اُن کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے۔ اس دوران امام بارگاہ قصر اسیر بغداد کی انتظامیہ کو مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا، شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنا اور بروقت ریسپانس کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو بروقت اور فوری ریسپانس کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،