وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کے خلاف طلباء بھی سڑکوں پرآگئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء وسٹاف اور چئیر مین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی میاں جہانزیب یوسف ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی
مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اورکشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف پنجاب انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ شہادت علی، محمد اصغر، عدنان حسن، شاہد عباس ، افتخار احمد، طلباء کی کثیر تعداد نےچئیر مین پرائیویٹ سکلولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی میاں جہانزیب یوسف ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی طلباءنے کشمیرکے جھنڈے اوربھارتی مظالم کے خلاف کے بینرزبھی اٹھارکھے تھے طلباء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی طلباء کا کہنا تھا کہ ہم مودی کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرے طلباکو سکول جانے دے تاکہ ان کامستقبل تاریک نہ ہو۔اس موقع پرمیاں جہانزیب یوسف کا کہنا تھا کہ مودی سن لو ہم تیری گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جس دن ہم سروں پر کفن باندھ کرآگئے اس دن کے بعد بھارت کا نام دنیا سے مٹا دیں گے اور مودی کوپوری دنیامیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ان کایہ بھی کہناتھاکہ اقوام متحدہ اپنامنصفانہ کرداراداکرے اورکشمیرپرجوقراداردادیں اقوام متحدہ میں پاس ہوچکی ہیں ان پرعملدرآمدکویقینی بنائے اگراقوام متحدہ اپنی قراداوں پرعمل کرانے میں ناکام رہی توپھریہ بھی بھارتی مظالم میں برابرکی شریک سمجھی جائے گی۔