بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی تھانہ بغدادالجدید میں ہندو کمیونٹی کے ممبران سے میٹنگ، مذہبی ہم آہنگی اور پر امن ماحول پیدا کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ بہاولپور کے شہری امن پسند ہیں۔ ان کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ خواہ وہ کسی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، ڈی پی او
وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے موجودہ علاقائی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے تھانہ بغدادالجدید میں ہندو کمیونٹی کے ممبران سے میٹنگ کی۔ بہاولپور میں پرامن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ہندو کمیونٹی کے تمام تہواروں پر فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ شرپسند عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ ہندو کمیونٹی کی طرف سے مکمل تعاون اور امن کا پیغام دیے جانے کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر میٹنگ میں شریک ہندو کمیونٹی کے ممبران کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ہم بلکل مطمئن ہیں۔ ہم اس ملک کی شہری ہیں اور بہاولپور ہمارا اپنا گھر ہے۔ کسی صورت شر انگیزی کو جنم لینے نہیں دیں گے۔ بلکہ کسی بھی ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کو دی جائے گی۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے میٹنگ میں شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں آنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہ شہر ایک پرامن اور خوش اخلاق لوگوں کا شہر ہے۔ ہر مذہب اور فرقے کے لوگ آپس میں بھائی چارے اور امن سے رہتے ہیں۔ پولیس آپکے ساتھ ہمیشہ ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ہر تہوار سے پہلے آپکے ساتھ میٹنگ کی جائے گی تاکہ آپکے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ بہاولپور کے تمام شہری میرے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم اور آپ امن کے سفیر ہیں۔ بہاولپور پولیس ہمیشہ تمام مزاہب کی عبادت گاہوں پر اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ اور ہمیشہ بلاتفریق فرائض کی انجام دہی کرتی رہے گی۔