• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے مداحوں کیلئے ایک اور پیغام جاری کر دیا

Aug 8, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی جس پر انہیں ہرطرف سے مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں، سارہ خان اپنے پروجیکٹس اور بہترین اداکاری کے سبب آج کل ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔آج کل مداح انہیں شاپنگ مالز میں اپنے بجائے اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں کریم رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سارہ خان خوشگوار موڈ میں تصویروں کے لیے پوز کر رہی ہیں۔سارہ خان نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جَلد آ رہا ہے۔ان کی یہ تصوریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراوں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں جبکہ اِن تصویوں کے کمنٹ باکس میں سارہ خان کے مداحوں کا بے تابی سے پوچھنا ہے کہ اب ان کا کونسا نیا پروجیکٹ آ رہا ہے۔