• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کانگو میں بھارتی شہریوں اور ان کے اثاثوں پر حملے شروع مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

Aug 14, 2021

کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کانگو کے ایک نوجوان کے قتل کی واردات کے بعداس وسطی افریقی ملک میں بھارتی شہریوں کے کاروباروں اور گاڑیوں پر مقامی لوگوں نے حملے شروع کر دیئے۔ دی ہندوکے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی پولیس کی تحویل میں کانگو کے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی تھی جو بھارت میں زیرتعلیم تھا۔ پولیس نے بنگلور میں جوئل مالو نامی طالب علم کو منشیات رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔
کانگو میں اس حوالے سے شہریوں کا ماننا ہے کہ پولیس نے تشدد کرکے جوئل مالو کو موت کے گھاٹ اتارا۔ چنانچہ مشتعل شہری اب کانگو میں بھارتیوں کے کاروباروں اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بھارتی شہریوں کی املاک پر زیادہ تر حملے دارالحکومت کنشاسا میں کیے جا رہے ہیں۔ افریقی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں افریقی شہریوں کے متعلق ماضی میں بھی بے شمار نسل پرستی پر مبنی واقعات پیش آ چکے ہیں۔