کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ روز کی نسبت حالات میں بہتری آگئی ہے ، سفارتکاروں اور عوام کو نکالنے والی فوجی پروازیں آج صبح سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں ۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کابل ہوئی ادے پر عوام کی تعداد کم ہوگئی ہے ، ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق گزشتہ روز افراتفری پھیلی تھی جس پر امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جبکہ عوام امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے سے لٹک بھی گئے تھے ، گزشتہ روز بہت سارے لوگ تھے جو آج گھروں کو چلے گئے ۔
گزشتہ روز امریکی فوج نے ملک سے باہر نکلنے کے واحد راستے کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی کا چارج سنبھالی لیا تھا ، خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز پروازیں معطل رہیں جبکہ فائرنگ یا بھگدڑ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ، امریکی فوجی طیارے سے لٹکے دو افراد ہوائی اڈے کے قریب ہی گھروں کی چھتوں پر گر کر ہلاک ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا کہ دارالحکومت کابل میں حالات معمول پر اائے ہیں ، کچھ دکانیں بھی کھل گئیں ، کہیں تصادم کی اطلاعات نہیں ، سڑکوں پر طالبان کا گشت جاری ہے جبکہ طالبان متعدد شاہرات پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالے ہوئے ہیں ۔
افغانستان میں گزشتہ روز کی نسبت حالات میں بہتری ، کابل ائیرپورٹ سے پروازیں شروع
