لارڈز(نمائندہ خصوصی)بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں151 رنز سے شکست دیدی ہے۔بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا۔تاہم انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔دونوں اوپنرز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے بازوں کی ناکامی کے بعد وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں۔حسیب احمد نو، کپتان جوئے روٹ 33 اورجونی بیئر سٹو دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جوس بٹلر 25،معین علی 13، سیم کرن صفر،روبنسن نو اور جیمز ایندرسن صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار ،جسپریت بمرا نے تین،ایشانت شرما نے دو جبکہ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 364 اور دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 391 اور دوسری اننگز میں 120 رنز بنائے۔
انگلینڈ بمقابلہ بھارت، دوسرے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
