• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو ملکی معیشت کو بڑھانے اور زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

Aug 18, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو ملکی معیشت کو بڑھانے اور زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
شجر کاری ایک اہم قومی فریضہ ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےاب ایک اہم ضرورت بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے میوزیم میں پلانٹ فار پاکستان کے نام سے میوزیم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات انسانی زندگی کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسکا واحد حل درختوں کا فروغ ہے۔ موجود حکومت آلودگی کے اثرات سے بچاؤ کیلئے شجر کاری کو بھرپور فروغ دے رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے جتنے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اتنا ہی آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درخت لگانا اور پھر انکی دیکھ بھال کرنا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر میوزیم کے افسران و ملازمین نے بھی پودے لگائے۔