بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ایریا بہاول پور اور سرکل احمد پور شرقیہ میں یوم عاشور کے تناظر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ، یوم عاشور کے حوالے سے مزید سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی مزید اضافی نفری کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر جاری محرم الحرام اور یوم عاشورکے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے و شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز سٹی سرکل میں اے ایس پی صدر سرکل شاہزیب چاچڑ اور ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر علی وینس کی قیادت میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور اصغر علی، رینجرز ، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا، فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہو کر یونیورسٹی چوک، صدر پلی،ون یونٹ چوک، حسینی چوک، بغدادالجدید اسٹیشن، خرم پیٹرولیم سروس سے واپس فرید گیٹ، سرکلر روڈ، ختم نبوتؐ، سرائیکی چوک سے سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل چوک سے بندرہ پلی، امام بارگاہ قصر اسیر بغداد واپس لاری اڈہ سے ہوتا ہوا پولیس لائنز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں محرم الحرام اور یوم عاشور کے سلسلے میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل نے کہا کہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے دوران امن بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے، محرم الحرام کے دوران قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، اسی طرح ڈی ایس پی او سرکل احمد پور شرقیہ محمد آصف رشید کی قیادت میں سرکل احمد پور شرقیہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا،جس میں سرکل ہائے کی نفری نے بھی حصہ لیا، اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہاکہ پولیس نے فلیگ مارچ منعقد کرکے لوگوں میں احساس تحفظ کو اجاگر کیا ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ محرم الحرام کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرکے پر امن بنایا جائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے فلیگ مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،کسی بھی قسم کا سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بناتے ہوئے یوم عاشور کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ یوم عاشور کے موقع پر رینجر بھی تعینات ہوگی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور تمام نفری ہائی الرٹ ہے،