بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے، ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس حالیہ محرم الحرام کے تناظر میں 24 گھنٹے عوام کے تحفظ کیلئے موجود ہے، عوام امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کسی بھی شر انگیزی کی اطلاع متعقلہ پولیس اسٹیشن کو دیں۔ ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی عوامی مسائل کے فوری حل کرنے کے حوالے سے جاری ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے 8 محرم الحرام کو بھی اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او نے فوری طور پر متعقلہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے تھانہ مسافر خانہ سے متعقلہ شہری کی شکایت پر تفتیشی افسر کو اپنے آفس جوابدہی کیلئے طلب کیا اور بعد از تحقیق معاملہ حل کرنے اور زمہ دار افسر کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا، جس پر شہری نے اطمینان کا اظہار کیا، ایک اور شہری نے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ سے متعلق قبضہ کے معاملے پر درخواست دی جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او کو خود معاملہ سن کر واپسی رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا اور درخواست دہندہ شہری کی موجودگی میں تصویر شیئر کرنے کا بھی کہا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ متعقلہ افسر شہری کی بات تسلی سے سن کر کارروائی کرے، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری موجودہ حالات اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی بحالی اور شر انگیزی سے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی شر پسندی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں، پولیس آپکے مسائل کے حل اور سیکیورٹی فرائض نبھاتے ہوئے 24 گھنٹے موجود ہے،