• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

واقعہ کربلا ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے حضرت امام حُسین اور اُن کے اہل وعیال نے مشکلات برداشت کی لیکن کلمہ حق کہنا نہیں چھوڑا شہدا کربلا کی قربانی اسلام کو بچانے کے لئے تھی۔

Aug 18, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) واقعہ کربلا ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے حضرت امام حُسین اور اُن کے اہل وعیال نے مشکلات برداشت کی لیکن کلمہ حق کہنا نہیں چھوڑا شہدا کربلا کی قربانی اسلام کو بچانے کے لئے تھی۔

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار الحاج ملک زاہد محمود چنڑ سابق تحصیل ناظم ۔فنانس سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی پاکستان کو ضرورت تھی ۔اپوزیشن مردہ گھوڑا اُن جدوجہد صرف لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے ہے۔پاکستان عوام نے ووٹ سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔عمران خان پاکستان کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے۔انشاءاللہ اگلا دور بھی تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔قوم ملک لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو بھی معاف نہیں کرے گی۔