لاہور (ویب ڈیسک) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کی انکوائری کیلئے آئی جی پنجاب نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی سردار علی خان ہوں گے جب کہ ڈی آئی جی یوسف ملک اور ایس ایس پی اسماعیل امجد کمیٹی کا حصہ ہیں۔انکوائری کمیٹی اس امر کا تعین کرے گی کہ یوم آزادی پر ہجوم کے پیش نظر گریٹر اقبال پارک میں سکیورٹی کے کیا انتظامات تھے، وقوعہ کے وقت پولیس کا رسپانس کیسا تھا، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا کیا جواز ہے،کمیٹی وقوعے سے پہلے، وقوعےکے دوران یا بعد میں پولیس کی کوتاہی اورغلطی کا تعین بھی کرے گی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی شاہدرہ کے علاقے میں متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کےگھر گئے جہاں انہوں نے لڑکی سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ساجدکیانی نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی اولاہورکی طرف سےعائشہ اکرم کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عائشہ اکرم کی بہادری دوسری لڑکیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے
خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم, کون کون شامل ہے؟
