اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تاجروں کومطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، ہم نے جووعدے کئے ہیں ان کی پاسداری کریں گے، فیڈر ل بور ڈ آف ریو نیو(ایف بی آر)کی جانب سے تاجر برادری کو ہر اساں نہ کئے جانے کی یقین دہانی کراتاہوں۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے ریونیو میں اضافہ ہورہاہے، ٹیکس کادائرہ کار بڑھانے کیلئے مختلف ذرائع سے معلومات لی ہیں اورذرائع سے لوگوں کا ڈیٹااکٹھاکررہے ہیں، رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ افراد کابھی ڈیٹااکٹھاکیاجارہا جس کے لئے بجلی کے بلوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ کسی بھی شخص کے ذرائع آمدن کی جانچ پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائیں گے جبکہ ٹیکس نادہندگان کوٹیکس اداکرنے کی یاددہانی کرائی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز اورہراساں کئے جانے کااقدام درست نہیں ہے اور اسی لئے بو رڈآف ریونیو کوکوٹیکس دہندگان کوہراساں کرنے سے روک دیاگیاہے جبکہ ٹیکس دہندگان کیلئے مزیدآسانیاں پیداکررہے ہیں، معاشی پالیسیاں بہترہوں گی توتاجرسرمایہ کاری کریں گے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے تاجر برادری کو بڑی یقین دہانی کرادی
