• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خا ن کا ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

Aug 20, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خا ن نے ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی جس میں85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔
عمرا ن خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑی صلاحیت ہے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو دہیں۔