• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر میں آج کہا ں کہا ں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Aug 21, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے اسلام آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔