• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ

Sep 28, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری ارسال کردی ہے، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ 30 ستمبر کو ہوگا اورنئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر کو ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، پٹرول 2 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل2 روپے 41 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔