لاہور(نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ نے پولیس کو مینار پاکستان پر خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں ملوث شہروز سعید نامی ملزم کی گرفتار ی سے تین ستمبر تک روک دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مطابق سیشن کورٹ لاہو ر کے ایڈیشنل سیشن جج نے مینار پاکستان کیس کے مقدمے میں ملوث ملزم شہروزسعیدکی عبوری ضمانت پرسماعت کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل عدا لت میں پیش ہوا اور استدعا کی کہ ملزم شامل تفتیش ہو نا چاہتا ہے اس لئے عدالت ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جار ی کرے۔
عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار ی سے تین ستمبر تک روک دیا۔
واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
مینار پاکستان واقعہ،عدالت نے ملزم شہروز سعید کو 3ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا
