• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بارسلونا سمیت کاتالونیہ کے زیادہ تر علاقوں میں رات کا کرفیو ختم

Aug 21, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی)ہسپانوی صوبےکاتالونیا کی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی 148 میونسپلٹیز میں رات کے کرفیو کی درخواست ہائی کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ کاتالان ہائی کورٹ نے 129 میوسپلٹیز میں کرفیو کے نفاذ کی صوبے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے صرف 19 بلدیات میں رات کے کرفیو کی اجازت دی ہے۔ بارسلونا سمیت دیگر علاقوں میں کرفیو ختم کردیاگیاہے۔
کاتالونیا کے علاقوں الکارس، ایمپوستا، آرینز دی مونٹ، بادیادی بایس، بلاگیور، بناولئس، کلافیل، کلرا، کارویو، گلیدا، مانیو، مارتوریل، مونتبلاک، مورادی ایرے، پلافولس، سالٹ، سانت فلیودی گیگلوس، سارئادی تر، تورتیادی مونگری میں رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔حکومت کی جانب سے رات کے کرفیو کا آغاز جولائی کےمہینے میں کیاگیا، حکومت نے کرفیو کے ساتھ دیگر پابندیوں کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا۔