• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتانی بابراعظم نہیں بلکہ قومی ٹیم کا کونسا کھلاڑی کرے گا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

Aug 21, 2021

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈنے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی، قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے، جبکہ بابر اعظم سمیت 4 کرکٹرز آرام کریں گے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابراعظم کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ان میں محمد رضوان ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں نئے کرکٹرز کو آزامانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امام الحق ، فخر زمان ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، خوشدل شاہ کو بھی ِ موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ صہیب مقصود اور حارث سہیل کا اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز یکم ستمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔