• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فواد عالم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Aug 24, 2021

جمیکا(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سٹار بلے باز فواد عالم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پانچویں سینچری سکور کی,وہ کم اننگز اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فواد عالم نے بیٹنگ لائن کوسنبھالا۔ انھوں نے پہلے بابراعظم کا ساتھ اور پھر لوئر مڈل آرڈر کے ساتھ ملکر ٹیم کو سنبھالا دیا۔فواد عالم اب تک ویسٹ انڈیز،سری لنکا، زمبابوے ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سینچریاں سکور کرچکے ہیں۔