• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال کے نواحی گاؤں اڈا 187/9L کی مین سڑک پرپر کشتی لگائی جائے اہل علاقہ کا انوکھا احتجاج ۔

Aug 25, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)کے نواحی گاؤں اڈا 187/9L کی مین سڑک پرپر کشتی لگائی جائے اہل علاقہ کا انوکھا احتجاج ۔بچوں اور بڑوں نے سڑک پر کھڑے اور ابلتے گٹروں کے پانی کی وجہ سے انتہائی پریشان۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے عرصہ دراز سے اڈا 187/9L کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک کی مرمت وقت پر نہ کروانے کی وجہ سے اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک مکمل تباہ ہو چکی ہے۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 187/9L میں سرکاری ڈسپنسری اور نوجوانوں کے لیے پلے گراونڈ کے ساتھ ساتھ مین سڑک کی مرمت کروائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو سکے۔