• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری

Aug 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار، 41 شہریوں کی شرکت، تفتیش بہتر کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعقلہ افسران کو ٹاسک سونپے گئے، کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ میرے اور شہریوں کے درمیان کوئی فاصلہ نا ہو، ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی عوامی شکایات کے فوری حل اور اوپن ڈور پالیسی کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شریک 41 شہریوں کے مسائل خود سنے، ہر شہری کی درخواست پر علیحدہ علیحدہ افسران کو کال کرتے ہوئے مناسب احکامات دیے، شہریوں نے اپنے گھریلو مسائل / ناچاکیوں کے حل کیلئے بھی ڈی پی او کو درخواستیں دیں جن کو کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت حل کرنے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کیں، ڈی پی او نے تھانہ نوشہرہ اور سٹی احمد پور شرقیہ سے متعلق درخواستوں پر ڈی ایس پی احمد پور کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا جبکہ تھانہ ڈیراور اور سرکل یزمان سے متعلق سنگین نوعیت کے معاملات ڈی ایس پی یزمان کے سپرد کیئے، پولیس افسران کے خلاف بدعنوانی کی شکایات پر ڈی ایس پی لیگل کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں تاکہ میرے اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہ رہے، آپکی شکایات کو ہر اولین ترجیح کے طور ہر حل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔