• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سلیکٹڈ حکمرانوں کی کرپشن نے قومی معیشت اور ذراعت کو تباہ کردیا،

Aug 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) سلیکٹڈ حکمرانوں کی کرپشن نے قومی معیشت اور ذراعت کو تباہ کردیا،کوکینی حکمران ناہلی اور نالائقی کی آڑ میں کرپشن کے پہاڑ کھڑے کردئے۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی 3 سالہ لوٹ مار پالیسی نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے

غربت،بھوک،افلاس،جہالت اور بیماری قوم کا مقدر بنادئے گئے ہیں۔پاکستانی معیشت اور سرکار کا تقابلی جائزہ لینے والے سارے ادارے حکومتی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں،غیر انسافی دور حکومت کے دور کی قیمتوں میں اضافہ دیکھیں تو قومی دواساز کمپنیوں سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو بھی رشوت لیکر 19 بار قیمتیں بڑھائی گئیں۔آٹ،گھی،چینی،دالیں بجلی،گیس،پٹرول،سیمنٹ،اینٹ،ریت،کھادبیج اور کیڑے مار ادویات بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہیں،حکمران ایک طرف تو گندم کی بمپر فصل ہونے کے دعویدار ہیں خود ہی اعلان کرتے ہیں کہ گندم کی کل قومی ضرورت 5.5 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.2 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی ہے،تو پھر 4.7 ملین ٹن گندم فالتو ہونے کے باوجودکابینہ نے گندم برآمد کرنے کی بجائے20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری کتنے پیسے لیکر دی۔چینی کی خود کفالت کے دعوے کر کے 2لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری کیوں دی۔ سلیم بھٹی نے کہا کہ یہی حال کپاس کی فصل کا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بناء پر قومی سطح پر کم ترین صرف 7 لاکھ گانٹھیں حاصل ہوئی ہیں،جعلی ذرعی ادویات کا دھندہ عروج پر ہے،جعل ساز دوا ساز کمپنیاں غریب کسانوں کا معاشی قتل عام کرنے کے ساتھ ساتھ قومی زرعی شعبہ بھی تباہ کررہی ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔سلیم بھٹی نے کہا کہ حکمرانوں نے سی پیک کو تباہ کردیا، نیب کو صنعتکاروں اور تاجروں کی تباہی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔صنعتی مشینری کی درآمد بند ہے،شرح مبادلہ کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔سیاسی استحکام زیرو ہیقومی قرضے تاریخ کے بدترین دور سے گزررہے ہیں افراط ذر کی شرح ڈبل ہوچکی ہے،وزیر خزانہ شوکت ترین قومی میعشت کے بیڑہ غرق ہونے کی باتیں کرتے ہیں،حکومتی وزراء اس صورت حال کا الزام ایک دوسرے پر اچھال کر اپنی جان بچانے کے چکر میں ہیں۔پورے ملک میں انفراسٹرکچر کا برا حال ہے،کھیت سے منڈی جانا کسان کے لئے محال ہے،شہروں میں سیوریج کے مسائل تباۃ کن صورت حال سے دوچار ہیں۔غریب اورمتوسط طبقہ خود کشیاں کررہا ہے۔حکومتی بداعمالیوں کا نتیجہ ہے کہ رشوت خور عناصر نے رشوت کے ریٹ بڑھا چڑھا کر سر عام وصول کئے جاتے ہیں۔کیونکہ حکومتی اراکین کا حصہ ڈبل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر اس معاشی اور زرعی قتل عام کا احتساب کرے گی۔