• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سری لنکا دوسرا میچ، شیڈول میں نظرثانی

Sep 28, 2019

کراچی۔ 27 ستمبر۔۔۔۔۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ()پی سی بی( کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ اب 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا، میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جمعہ سمیت رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سازگار آٹ فیلڈ کی فراہمی کے لیے گرانڈ اسٹاف کو 2 روز درکار ہیں۔ پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کانٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے غیرمتوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کے شیڈول میں نظرثانی پر مجبور کیا ہے، شائقین کرکٹ اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ری فنڈ پالیسی کے تحت شائقین کرکٹ کو آج کے میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔ ذاکر خان نے کہا کہ جو مداح اتوار کے لیے خریدی گئے میچ کو پیر کے روز دیکھنے کا خواہشمند نہیں وہ بھی ٹکٹ ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔