• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن میران شاہ میں شروع

Sep 28, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن میران شاہ میں شروع

زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن میران شاہ میں شروع ہوگیا ۔لیگ کی افتتاحی تقریب یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں ہوئی پہلے روز کھیلے
گئے میچز میں وزیرستان وارئیرز نارتھ، خیبر ایگلز ، جمرود کنگز، کرم فیلکنز نے اپنے میچز جیت لیے

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی تقریر کے وژن کے مطابق زلمی مدرسہ لیگ مدراس کے طلبا کو مین اسٹریم پر لانے کی کوشش ہے۔ لیگ میں آٹھ قبائلی ڈسٹرکٹس کی آٹھ ٹیمیں ان ایکشن ہوگی جن میں وزیرستان فائٹرز ساوتھ، وزیرستان وارئیرز نارتھ ، باجوڑ لائنز ، خیبر ایگلز، خیبر فیلکنز ، جمرود کنگز، مہمند ٹائیگرز اور اورکزئی تھنڈرز شامل ہیں. زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز پشاور اور کوئٹہ میں انتہائی کامیابی سے منعقد کیے جاچکے ییں جنہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی ۔