بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران نے روزانہ کی طرح ہفتہ کے آخری روز بھی کھلی کچہری منعقد کی، کھلی کچہری کے ثمرات مقدمات کے بروقت اندراج کی صورت میں عیاں، کسی شہری کو مقدمہ اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا تھانہ سے متعلقہ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو کھلی کچہری میں آکر یا میرے آفیشل نمبر پر کال کر کے نوٹ کروا سکتا ہے، فوری ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی اوپن ڈور پالیسی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہفتہ کے روز بھی اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں 44 شہریوں نے شرکت کر کے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے، تناسب کے لحاظ سے زیادہ تر شکایات تفتیش میں تحفظات اور معمولی نوعیت کے مسائل ہیں۔ کھلی کچہری کے مثبت اثرات اس صورت عیاں ہیں کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور تھانہ پر ان کو مناسب ردعمل نہ ملنے کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کسی بھی قابل دست اندازی جرم پر پولیس بلاتاخیر مقدمہ درج کرتی ہے، جس سے عوام کے بنیادی مسائل فوری حل ہو رہے ہیں۔ اس طرز پر اب تفتیش کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق مزید بہتر بنانے اور جدید طرز پر کرنے کے اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی یہ شکایات بھی تھانہ لیول پر خود بخود حل ہوں اور شہریوں کو سفری مشکلات سے گزر کر کھلی کچہری کا رخ نہ کرنا پڑے، تاہم ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شریک شہریوں کی درخواستوں پر فوری تمام افسران کو علیحدہ علیحدہ کال کر کے لائیو احکامات دیے تاکہ پیش ہونے والا درخواست شہری بھی مطمئن رہے اور متعقلہ افسر بھی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متعینہ وقت میں کارروائی کرے، ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاریوں کو تیز کرنے ، تفتیش کو کاؤنٹر چیک کرنے اور خاندانی مسائل کو کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو معاملات کی نوعیت بھانپتے ہوئے حل کرنے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپکے مسائل کو میرٹ پر بروقت حل کرنا میرا فرض ہے، پولیس کی طرف سے شکایات کی صورت میں میرے آفیشل نمبر پر نوٹ کروائیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور متعقلہ افسر سے بھی باز پرس کی جائے گی، کھلی کچہری پر عوام کا اعتماد ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،