بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ بغدادالجدید پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موٹر سائیکلیں و نقدی برآمد، برآمدشدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا، بہاولپور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی موٹرسائیکلیں و نقدی برآمد کرلی۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روز کی محنت سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد عثمان اور محمد عمیر شامل ہیں،جو کہ تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ 08 لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ21 عدد موٹر سائیکل اور نقدی 02 لاکھ 30 ہزار روپے سمیت برآمد کیا، ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی، بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔