بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) تھانہ قائم پور پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کامیابی، 02 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کرنے کے علاوہ 08 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق قمار بازوں کے خلاف چھوٹی بڑی کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ قائم پور پولیس نے بھی قمار بازوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی،تھانہ قائم پور پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ علاقہ تھانہ قائم پور میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں،جس پر فوری طور پر ریڈ کرتے ہوئے 08 کس ملزمان محمد احمد، محمد امیر، غلام مصطفی، اللہ دتہ، محمد طاہر ،تجمل حسین، محمد عابد اور تصور حسین کو گرفتار کر لیا، موقع پر سے داؤ پر لگی رقم 02 لاکھ 25 ہزار 400 روپے، 08 عدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، تھانہ قائم پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے،