• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کارکردگی کے لحاظ پی ٹی آئی کا تین سالہ بدترین دور حکومت پوری قوم پر عذاب بن گزرا ہے .ملک شاہ محمد چنڑ

Aug 28, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ کارکردگی کے لحاظ پی ٹی آئی کا تین سالہ بدترین دور حکومت پوری قوم پر عذاب بن گزرا ہے

جبکہ غریب عوام ،مزدور، کسان مسلسل پریشان و مہنگائی کی زد میں رہے ہیں اس لیے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بدمست حکمران ٹولے کی جانب سے تقریبات کا انعقاد و جشن منانا باعث ندامت اور غریب و بدحال عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف مہنگائی و بے روزگاری کی چمپئن جماعت کا روپ دھار چکی ہے اور پی ٹی آئی کے تین سالہ بھیانک و فسطائی دور حکومت میں قوم کو مہنگائی،بے روزگاری کے سمندر میں ڈبونے کے سیاہ کارنامے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا حتیٰ کہ ریاست مدینہ کی پیروی کے نام نہاد دیدار عمران نیازی نے حج اخراجات بڑھانے میں بھی آر محسوس نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ان تین سالوں میں طوفانی مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں اپنے ہاتھوں میں لیے ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر انہیں ایک کروڑ نوکریاں ملنا تو درکنار الٹا دو کروڑ سے زائد لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ تجاوزات کے نام لاکھوں خاندانوں سے سر چھپانے کی جگہ تک بھی چھین لی گئی ہے،معیشت کا بیڑا غرق اور نظریاتی سرحدوں کو کمزور کیا گیا ہے ان حالات میں تحریک انصاف کا حکومتی کارکردگی کے گن گانا باعث شرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں قدم رکھتے ہی پہلے دن سے عمران نیازی کو سلیکٹڈ وزیراعظم کے لقب نوازا تھا جس پر ضمنی الیکشن میں چاروں صوبوں کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے مہر تصدیق ثبت کی اور آج بھی پی پی پی چیئرمین تمام مصحلتوں کو بالاطاق رکھ کر عوامی حقوق کی دلیری سے جنگ لڑ رہے ہیں اور واحد پاکستان پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سلطنت عمرانیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کو اور تین سالہ ناقص کارکردگیکو سخت حدف تنقید بنا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے ہردلعزیز اور مقبول ترین لیڈر کا روپ دھار چکے ہیں اور قوم کے امیدوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں۔