• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

Aug 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، پتنگ فروش، قمار باز،جھوٹی کال کرنے والوں سمیت متعدد منشیات فروش بھی گرفتار ہو کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے، مقدمات درج، پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ انسانی جاں کیلئے خطرہ ہے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاولپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ کوتوالی نے پتنگ فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر احمد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 35 عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر لیں، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے قماربازوں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عاشق ، بوٹا، شوکت ، علی رضا، زوار، سعید،، عبدالوحید اور محمد منیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 6410 سے روپے داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، پولیس تھانہ ہیڈراجکاں اور سٹی حاصل پور نے پکار 15 پر من گھڑت اور جھوٹی کال کرنے پر ملزمان کاشف اور محمد ندیم کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا،اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ہیڈ راجکاں، سٹی حاصل پور اور سٹی احمد پور شرقیہ نے ملزمان شان،عمر فاروق، طارق اور اختر کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضہ سے 214 لیٹر شراب، 250 لیٹر لہن اور01 چالو بھٹی برآمد کر لی، تھانہ صدر یزمان پولیس نے منشیات فروش ملزم خدا بخش سے 1300 گرام چرس برآمد کرلی،جبکہ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ملزم محمد پرویز سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ انسانی جانوں کیلئےخطرہ یے۔،جبکی جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد سمیت جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔