بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
جبر،دھونس اور دھاندلی ذدہ سلیکٹڈ عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں جا کر غریب عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
نوابزادہ افتخار علی خان ممبر قومی اسمبلی و سیکریٹری انفارمیشن اور محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بلاول بھٹو کے دورہ جنوبی پنجاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورہ سے پسماندہ اضلاع کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی،سلیکٹڈ اور اس کے بغل بچہ بزدار تو صرف قومی وسائل کی بندر بانٹ میں مشغول ہیں،نام نہاد انصافیوں کے ۳ سال مکمل ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ آج تک شروع نہیں کیا گیا،حکمرانوں نے غریب عوام کی صحت اور علاج معالجہ و تعلیم کے لئے کون سے اقدامات کئے ہیں،جنوبی پنجاب میں کونسا نیامیڈیکل کالج،یونیورسٹی یا اسپتال بنایا گیا ہے،چھوٹی تحصیلوں میں کونسے ڈگری کالجز کھولے گئے ہیں،غریب عوام کے معصوم طلباء و طالبات آج بھی بڑے شہروں میں جا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،الٹا سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے سے موجود سہولیات کو غریب عوام کے لئے ختم کردیا گیا ہے،ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈوں میں مریض ادویات کی عدم دستیابی سے ہلاک ہورہے ہیں،ہسپتالوں میں دستیاب ٹیسٹوں کو بھاری فیسوں سے منسلک کر کے غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے،نشتر اوروکٹوریہ ہسپتال کی سرکاری مشینری جیسے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین،گیسٹروانسٹرالوجی کی مشینیں جان بوجھ کر خراب کر کے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کی آڑ میں کرپٹ مافیا کادھند عروج پر ہے،ملتان اور بہاولپور کے کارڈیالوجی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں غریب اور نادار مریضوں کو کئی کئی مہینے کا ٹائم دیکر ٹرخادیا جاتا ہے، سرکاری ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں مال بنانے میں مشغول ہیں،لیہ،راجن پور مظفر گڑھ،خانیوال،وہاڑی،بہاولنگر اور صادق آباد کے عوام کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ بھر میں میڈیکل کے شعبہ میں شاندار خدمات انجام دیکر نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان بھر کے غریب مریضوں کو دل اور گردہ کے علاج کی مفت سہولیات کا تحفہ دیا ہے،جنوبی پنجاب کے عوام غاصب سامراجی ٹولہ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے۔