پشاور(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے پھلاﺅ کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے پانچ علاقوں میں سمارٹ لا ک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے دوران متعلقہ علاقوں میں آمد و رفت بند رہے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں فیصل کالونی، حیات آباد فیز 6، فقیرآباد، زریاب کالونی، اعجاز آباد کے علاقے شامل ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں میں اشیاءخورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور، ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کورونا کے پھیلاﺅ کا خدشہ، پشاور کے 5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ
