• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر میں آج کہاں کہاں باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Aug 31, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگرکئی شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، لاڑکانہ اور تھر پارکر میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجس کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔