ممبئی (نمائندہ کصوصی) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے بھارت کے اینٹی منی لانڈرنگ کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک کیس کے سلسلے میں تفتیش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سے وفاقی دارالحکومت نئی دلی میں پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی ہے۔ ان سے کروڑوں روپے کے فراڈ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر کے کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس اس کیس میں ملزمہ نہیں بلکہ گواہ ہیں۔ ای ڈی نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں لمبی تفتیش
