بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اِدراک فورم بہاولپور کا مشاورتی اجلاس”اِدراک فورم بہاولپور کا مشاورتی اجلاس چیئرمین عبدالخالق قریشی کی زیرِ صدارت گریوال ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انور گریوال (صدر) انعام الحق راشد (جنرل سیکرٹری) جنید نذیر ناز (کوآرڈینیٹر) ذیشان لطیف (نائب صدر) اور فیض رسول ہاشمی (سیکرٹری اطلاعات) شریک ہوئے، اجلاس میں طے پایا کہ موذی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے اس لیے فی الفور بڑی تقریبات منعقد کرانا ناممکن ہے اور حکومتی پالیسیز برائے کورونا وائرس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 15 ستمبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
بعد ازاں صدر انور گریوال کی جانب سے دیئے گئے خصوصی عشائیہ میں سیکرٹری اطلاعات فیض رسول ہاشمی کی سال گرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اِدراک فورم بہاولپور کا مشاورتی اجلاس”
