نوشہرو فیروز ( افضل علی منگی)سابقہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے بدلی ہونے کے بعد نئے ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے چارج سنبھالنے کے بعد دبنگ کاروائ شروع کردی پولیس محکمے میں کرپشن بے نقاب کرکے لائن آفیسر سلام الدین سولنگی اور محرر پولیس لائن زاھد سابقی کو سسپنڈ کردیا انکے اوپر 450 پولیس اہلکار وں کو ہر ماہ فی پولیس اہلکار سے 15000 ہزار ویزہ لینے کا الزام ثابت ہونے پر کیا ۔ یاد رہے یہ دونوں سابقہ ایس ایس پی الطاف لغاری کے رائٹ ھینڈ تھے جو ایس ایس پی کو ہمراہ لاکھوں روپے رشوت دیتے تھے اور خود بھی لاکھوں پر کھاتے تھے اسکے علاؤہ لاکھوں روپے مالیت کے درخت بھی غیر قانونی طریقے سے کاٹے گئے ہیں
جن کی تحقیقات بھی ہونی چاہئے یاد رہے کہ لائن آفیسر اور ھیڈ محرر 2015 سے پولیس لائن مقرر ہیں ان چھ سالوں میں انہوں نے کتنا نقصان دیا گیا ہوگا انکے کراچی حیدرآباد میں جائداد ہیں اس پر بھی تحقیقات کی جانی چاہیے جن سے اور راز فاش ہوں گے گزشتہ روز نئے آنے والے ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے تمام پولیس افسران کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے بھی ناانصافی برداشت نہیں کروں گا تمام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اپنے اپنے علاقوں کے ذمے دار ہوں گے
سابقہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے بدلی ہونے کے بعد نئے ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے چارج سنبھالنے کے بعد دبنگ کاروائ شروع کردی
