• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Aug 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، تھانہ کینٹ پولیس کی مجرمان اشتہاری کے خلاف اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری A کے 06 ملزمان گرفتار، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اشتہاریوں کے خلاف جاری کمپین کے مدنظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اسی سلسلے میں تھانہ کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث 06 ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سجاد، راول ، سجاول ، جاوید مسیح، داؤد اور آصف شامل ہیں، جو کہ کیٹگری A کے مجرمان اشتہاری تھے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں کو ہر صورت فالو کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں جتنے بھی اشتہاری ملزمان آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے جبکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، مزید انہوں نے تھانہ کینٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔