• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہر بشر دو شجر اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے آفس جبکہ ایس ایچ اوز نے تھانہ جات میں پودے لگائے

Aug 31, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ہر بشر دو شجر اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے آفس جبکہ ایس ایچ اوز نے تھانہ جات میں پودے لگائے، ضلع بھر میں تمام دفاتر ہائے،تھانہ جات اور پولیس لائنز میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں، شجرکاری کی ذریعے نا صرف فضائی آلودگی بلکہ گلوبل وارمنگ کو بھی کنڑول کرنے میں مدد ملتی ہے،ڈی پی او

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر “ہر بشر دو شجر” اور حکومت کی طرف سے جاری کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے دفاتر اور ایس ایچ اوز نے تھانہ جات میں پودے لگائے، اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈی پی او آفس، تمام ایس ڈی پی اوز آفس، تھانہ جات، پولیس لائنز سمیت دیگر پولیس انسٹالیشن میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں، پولیس فرائض کی سرانجام دہی کے علاوہ بہاول پور کے شہریوں کے ساتھ ملکر رفائے عامہ کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے، بہاول پور کو پرامن بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شجر کاری سے کرۂ اَرض کا حسن بحال کیا جا سکتا ہے،ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اور پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائیں کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے بلکہ ہمارا مذہب بھی ہمیں پودے لگانے کی تلقین کرتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کی طرح دنیا بھر کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے،جس سے موسم میں تبدیلی آئی ہے، درخت لگانے سے ناصرف فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فضائی ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے۔