• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کھلی کچہری کے ذریعے عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں مصروف عمل،

Aug 31, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کھلی کچہری کے ذریعے عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں مصروف عمل، شہریوں کی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شریک، خواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کا حکم، خواتین شہریوں کی شکایات کیلئے ڈی پی او آفس میں اینٹی وومین حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی اوپن ڈور پالیسی اور خواتین سے متعلق معاملات پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور خواتین کی شکایات متعلق ہراسگی اور تشدد بارے اینٹی وومین حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کیا گیا، کھلی کچہری میں 53 شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔، جس پر تمام متعقلہ افسران کو تحقیقات کرنے اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے، خواتین شہریوں کی شکایات پر قانونی کارروائی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اسپیشل وومین سیل میں خاتون پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ جو کہ ایسے تمام مسائل اور شکایات سن کر ان کی رپورٹ پیش کریں گی جس پر ڈی پی او قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات دیں گے، پولیس اسٹیشن میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو کہ درخواست موصول ہونے سے لیکر تفتیش تکمیل ہونے اور ملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندہ سے رابطے میں رہیں گی اور اخلاقی و قانونی سپورٹ مہیا کریں گی، اس کے علاوہ دیگر قبضہ ، لین دین اور خاندانی معاملات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او آفس میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اسپیشل سیل قائم کیا گیا ہے جس میں خاتون پولیس افسران خواتین کی شکایات کو سن کر متعینہ وقت کے اندر اندر رپورٹ دیں گی جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا، اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن میں موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی ایس او پی کے مطابق فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے وکٹم سپورٹ آفیسر مسلسل خاتون وکٹم سے رابطے میں رہیں گی، خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع وومین سیفٹی ایپ یا پکار 15 پر دے سکتے ہیں۔ جس پر فی الفور ایکشن لیا جائے گا،