بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر محمد یونس وڑائچ، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس ٹیمیں فعال انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کوریج سو فیصد یقینی بنائی جائے اور اینڈرائڈ یوزر سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرڈاکٹر خالدچنڑ نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی ویکٹر سرویلنس کے لیے412ان ڈور اور108آؤٹ ڈور ٹیمیں متحرک ہیں۔ ٹیم ممبران فیلڈ میں فعال انداز میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 1494ہاٹ سپاٹس ہیں۔ 23اگست سے29اگست کے دوران ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج کی گئی ہے۔